ہماری پالیسی

:مقاصد

اوورسیز نیوزایک غیر جانبدار،آزادخیال اور ترقی پسند خبر رساں ادارہ (ویب سائٹ) ہے اس ادارے کے قیام کا مقصد مختلف ممالک میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے مسائل اور ان کی اپنی ریاست کی فلاح کے لئے کی جانیوالی کاوشوں کو اجاگر کرنا ، پاکستان اور آزادکشمیر کا بین الاقوامی سطح پر ایک مثبت اور روشن خیال تاثر پیدا کرنا،آزادکشمیرمیں سیاحت کے فروغ ،کشمیری ثقافت کی بین الاقوامی ترویج اور مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو تقویت بخشنا ہے ۔

:دائرہ کار

اوورسیز نیوز آن لائن کا مرکز پاکستان میں ہو گا جبکہ اس کا دائرہ کار یورپ ،امریکہ ،برطانیہ، وسط ایشیا اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں پھیلا ہو گا اور مختلف علاقوں کی رپورٹس ،مسائل پر آواز اٹھائی جائے گی .

:پالیسی

اوورسیز نیوزآن لائن اسلام یا دیگر مذاہب اور فرقوں کے خلاف کوئی مواد شائع نہیں کریگی اور مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت کا قطعی طور پر حصہ نہیں بنے گی ۔پاکستان کے آئین اور قانون کے منافی کوئی کام نہیں کریگی ۔پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر مثبت اور حقیقی چہرہ اجاگر کر کے پاکستان سے متعلق دنیا میں موجود غلط فہمیوں کے خاتمے کے لئے آواز اٹھائے گی ۔ریاست جموں و کشمیر می انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریگی ۔پاکستان، ریاست جموں و کشمیر اور دنیا بھر کے عوام کے مسائل مذہب ،رنگ ،نسل اور قبیلے سے بالاتر ہو کر اجاگر کیے جائیں گے ۔بین المذاہب اور بین الاقوامی ہم آہنگی پر آواز اٹھائی جائے گی