حلقہ پانچ پی ٹی آئی کا قلعہ بن چُکا ہے: سید زیشان حیدر

ہٹیاں بالا(اوورسیزنیوزآن لائن) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء وامیدوار اسمبلی حلقہ5 سید زیشان حیدرنے کہا ہے کہ حلقہ پانچ پی ٹی آئی کا قلعہ بن چُکا ہے۔ جلد ضلع جہلم ویلی بھر میں تنظیم سازی کا آغاز کیا جائے گا۔

اُنہوں نے نئے شامل ہونے والے کارکنان کو مبارک باد پیش کی۔ چکار، چناری، چک پاور، گہل جبڑا، سراں اور چھٹیاں سے سینکڑوں افراد جو کہ گذشتہ روز تحریک انصاف میں شامل ہوئے،اس موقع پرسید ذیشان حیدر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہو ئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اورمیرٹ کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف تحریک انصاف جلد عوامی جدوجہد کا آغاز کرئے گی۔ آمدہ انتخابات میں نوجوانوں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے اور بھرپور قوت کیساتھ انتخابات میں حصہ لیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان اور عمران خان کے ویثرن کے مطابق آزادکشمیر میں حقیقی عوامی حکومت کا قیام جلد ہوگا۔