سید بازل علی نقوی کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے کراچی بلاول ہاؤس میں ملاقات

کراچی(اوورسیزنیوزآن لائن) سابق وزیر حکومت و ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی مظفرآباد سید بازل علی نقوی کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی.

ملاقات میں ملکی سیاست کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی. سید بازل علی نقوی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو سینٹ الیکشن میں کامیابی پر مُبارکباد دی. بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی مظفرآباد کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا.