صوابی جیل: 19 قیدیوں میں ایچ آئی وی وائرس جبکہ 4 میں یرقان کی تصدیق

صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک) صوابی جیل کے 19 قیدیوں میں ایچ آئی وی وائرس جبکہ 4 میں یرقان کی تصدیق ہوئی ہے ۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق صوابی جیل کے 126قیدیوں کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے تھے،جن میں سے 19 قیدیوں کے خون کے نمونوں میں ایچ آئی وی وائرس پایا گیا ہے، جبکہ 4 قیدی ہیپاٹائٹس سی اور بی میں مبتلا ہیں۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق صوابی جیل میں موجود مرد و خواتین قیدیوں کی تعداد 640 ہےجن کے ٹیسٹ آج تیسرے روز بھی کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ایڈز اور یرقان سے متاثرہ افراد کے علاج کو ممکن بنایا جائے گا تاکہ ان موذی بیماریوں سے جیل کے دوسرے قیدی بچ جائیں۔