’’مظفرآبادسپر لیگ‘‘ کے افتتاحی میچ میں میڈیا الیون کی پارلیمینٹیرینز الیون کو شکست

مظفرآباد(اوورسیز نیوز آن لائن)میگا کرکٹ ٹورنامنٹ ’’مظفرآبادسپر لیگ‘‘ کا آغاز ہو گیا۔ نڑول سٹیڈیم میں پروقار تقریب کے دوران ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ ’’مظفرآباد سپرلیگ‘‘ کا افتتاح پارلیمنٹرینز الیون اور میڈیا الیون کے میچ سے کیا گیا ۔دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔میڈیاالیون نے پارلیمنٹرینز الیون کو شکست دیدی ۔ناصر ڈار ‘وقاص شاہ اور ملک طاہر‘ رضا علی خان نے بہترین بیٹنگ کی ۔ وزیرحکومت ناصر ڈا ر اوروقاص شاہ کوبہتیرین کھیل پیش کرنے پرمشترکہ طورپر مین آف دی میچ قر ار دیدیاگیا۔

مہمان خصوصی ایم کے سٹی فائٹرز کے اونر مسعود خان‘ نیشنل بینک کے ریجنل ہیڈ عبدالحمید عاصم اور وائس پریذیڈنٹ ناہید مغل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔قبل ازیں رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سپورٹس راجہ عباس ‘ ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر‘ صدر سنیٹرل پریس کلب ابرار حیدر ‘ایم کے سٹی فائٹرز کے اونر مسعود خان‘ نیشنل بینک کے ریجنل ہیڈ عبدالحمید عاصم اور وائس پریذیڈنٹ ناہید مغل‘ صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن مظفرآباد و آرگنائز’’مظفرآبادسپر لیگ‘‘تنویر مغل سمیت مختلف شخصیات و کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والے نوجوانوں اور شہریوں نے شرکت کی ۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ آج 11مارچ کو روانی وکٹوریئنز اور گڑھی دوپٹہ لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔گزشتہ روز افتتاحی میچ میں پارلیمنٹرینز الیون اور میڈیا الیون کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پارلیمنٹرین الیون کی قیادت ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر کررہے تھے جبکہ کھلاڑیوں میں رضا علی خان‘ صغیر چغتائی ‘ ناصر ڈار ‘عدنان راجہ ظفرخان ‘ڈی آئی جی لیاقت نقوی‘ چوہدری شفقت ‘ ڈاکٹر نجیب ‘عادل قریشی ‘مدثر اور وقاص ہمدانی شامل تھے جبکہ میڈیاالیون کی قیادت نعیم عباسی کررہے تھے ۔

میڈیا کی ٹیم میں راجہ شجاعت ‘ واحد اقبال بٹ ‘ امتیاز اعوان ‘ آصف رضامیر‘کاشف جاوید ‘ اشفاق شاہ‘ ملک طاہر‘ وقاص شاہ‘ راجہ اعجاز ‘ نصیر چوہدری ‘ ثاقب علی حیدر ی ‘ ایم ڈی جونیئر اور ہارون قریشی شامل تھے ۔ دلپذیر عباسی میڈیا الیون کے کوچ جبکہ جاوید چوہدری منیجر کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔ سینئر صحافی بشارت مغل اور نوجوان صحافی تصور کاظمی نے کومنیٹری کے ذریعے شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا ۔ پارلیمنٹرین الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے ناصر ڈار کی شاندار نصف سنچری کی بدولت میڈیا الیون کو 151رنز کا ٹارگٹ دیاجواب میں میڈیا الیون نے مقررہ ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔

ٹورنامنٹ میں آج پہلا میچ روانی وکٹوریئنز اور گڑھی دوپٹہ لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جبکہ کل 12مارچ کو دو میچ کھیلے جائینگے ۔ایم کے سٹی فائیٹر پہلے میچ میں کوٹلہ ہلز سے ٹکرائے گی ۔ جبکہ دوسے میچ میں گوجرہ شوائی یونائیٹڈز کا مقابلہ کھاؤڑہ ٹائیگرز کیساتھ ہو گا۔ اس میگا ایونٹ کو ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن مظفرآباد آرگنائز کررہی ہے۔