پشاورکی ضلعی انتظامیہ کا پولیو اورڈینگی کے خلاف واک کا اہتمام

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نےپولیو اور ڈینگی کے خلاف واک کا اہتمام کیا. واک کے شرکاء نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ گھروں اور محلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے عوام کو پولیو ا ور ڈینگی سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے واک کا اہتمام کیا. واک میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت کے افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اتھا رکھے تھے ،جن پر پولیو اور ڈینگی کے حوالے سے معلومات درج تھیں۔

شرکاء سے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنااللہ نے کہاکہ ڈینگی مچھر سے بچنے کے لیے گھروں اور محلوں میں کھڑا پانی ختم کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر ڈینگی وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکتااور والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچانے کے لئے انہیں انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔