مرکزی ایوان صحافت آزادکشمیر کے زیراہتمام بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج آج ہو گا

مظفرآباد(اوورسیز نیوز آن لائن) مرکزی ایوان صحافت آزادکشمیر کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیرمیں سینئرصحافی سیدشجاعت بخاری کی شہادت کے خلاف آج 20جون کو بھارتی سفارتخانے کے سامنے آزادکشمیربھرکے صحافی احتجاج کریں گے، احتجاجی مظاہرے میں آزادکشمیرکے وزیراعظم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین،وکلاء ،تاجر،سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افرادبڑی تعدادمیں شریک ہوں مزید پڑھیں

این اے 53 :عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالوہاب نے عمران خان کے خلاف مزید پڑھیں

کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے ظالمانہ قتل پر دلی صدمہ ہوا:میجر(ر) گلزمان اعوان

مظفرآباد(اوورسیز نیوز آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر میجر(ر) گلزمان اعوان نے کہا ہے کہ معروف کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے ظالمانہ قتل پر دلی صدمہ ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں شجاعت بخاری کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ مزید پڑھیں

این اے 245 سے ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ کراچی کے حلقہ این اے 245 (جمشید کوارٹر، فیروز آباد) سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے سماعت مزید پڑھیں

بھکاری سیکیورٹی کو چکما دیکر غیر ملکی پرواز میں گھس گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھکاری سیکیورٹی کو چکما دیکر غیر ملکی پرواز میں گھس گیا اور بھیک جمع کرنی شروع کردی جبکہ سول ایوی ایشن حکام نے واقعہ پاکستان میں پیش آنے کی تردید کی ہے۔ فضائی سفر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس مزید پڑھیں

ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا:عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا چاہے میرے گھر کے باہر 10 ہزار کارکنان بھی جمع ہو کر احتجاج کریں تو بھی اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔ بنی گالہ میں دھرنا دینے والے پی ٹی مزید پڑھیں

میرا نواز شریف اور ان کے خاندان پر قرض ہے:چوہدری نثار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا مجھ پر نہیں بلکہ میرا ان پر اور ان کے خاندان پر قرض ہے جب کہ ہو سکتا ہے میری نواز شریف سے راہیں جدا ہو جائیں۔ این اے 59 میں الیکشن مہم کے دوران کارکنوں سے مزید پڑھیں

این اے 1 : پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد

چترال(مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے این اے ایک چترال سے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے این اے 1 چترال کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے جس کو ریٹرننگ مزید پڑھیں

سینئر صحافی سید شجاعت بخاری کا قتل، مرکزی ایوان صحافت کی کال پر احتجاجی مظاہرہ

مظفرآباد(اوورسیز نیوز آن لائن)مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کی کال پرمعروف کشمیری صحافی سید شجاعت بخاری کے قتل کے خلاف مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. احتجاجی مظاہرے میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر، سابق وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد سمیت صحافتی تنظیموں کے نمائندگان مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

پشاور(مانیٹرنگ‌ڈیسک) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے تاہم ملک کے دیگر حصوں میں کل عید منائی جائے گی۔ ملک بھر میں رواں برس ایک ہی دن روزے نے یہ امید پیدا کردی تھی کہ اس مرتبہ قوم ایک ہی روز عید بھی منائے گی لیکن یہ خواب پورا نہ مزید پڑھیں